اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کردی ۔
اوگراحکام کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ کارگو کے لنگرانداز ہونے تک کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہے سوئی نادرن کےسسٹم پر ایل این جی مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے لئے سستی کردی گئی
سوئی نادرن کے سسٹم پر درآمدی ایل این جی 52۔0 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی اورسوئی سدرن کے سسٹم پرایل این جی 13۔0 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی ہے ۔
اوگرا نے اپریل کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 47۔13 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقر رکی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 59۔12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔