عالمی مارکیٹ کے اثرات، پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حکومت اوگرا کی سفارشات کے بعد 16 اپریل کو قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ کرے گی۔

توقع ہے کہ پیٹرول 8 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔