پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے کے بالائی علاقوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پھٹ سکتے ہیں، جس سے صوبے کے بالائی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نےچترال، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کل سے 20 اپریل تک صوبے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے اعلامیے میں کہا کہ اپریل کے اختتام تک میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔