پیٹرولیم لیوی پر حد ختم، حکومت کو مکمل اختیارات مل گئے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کے لیے ففتھ شیڈول کو ختم کر دیا ہے، اور یہ فیصلہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا گیا۔

اس نئے اقدام کے تحت حکومت کو پیٹرولیم لیوی اپنی مرضی سے بڑھانے کی مکمل آزادی مل گئی ہے۔

پہلے حکومت 70 روپے فی لیٹر تک لیوی عائد کرنے کی پابند تھی، لیکن اب یہ حد ختم کر دی گئی ہے۔ پیٹرول پر لیوی میں 8 روپے 2 پیسے کا اضافہ کر کے اسے 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل پر 7 روپے ایک پیسہ بڑھا کر لیوی 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے ذریعے صورتحال کو سنبھال لیا ہے۔