حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کو جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جلد بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
نیا بجٹ ممکنہ طور پر 5 جون سے پہلے پیش کیا جائے گا، اور اس کی منظوری کا عمل عید کی تعطیلات کے فوراً بعد شروع ہوگا۔
اس کے علاوہ، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مشاورت بھی کی جائے گی، اور اس کے اہداف کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری حاصل کی جائے گی۔