اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ چار سرکاری پاور پلانٹس نے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ پاور پلانٹس "ٹیک اینڈ پے" کی بنیاد پر بجلی فراہم کرنے پر تیار ہیں۔ اس سلسلے میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست بھیج دی ہے۔
بجلی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا میں 24 اپریل کو سماعت ہونے کی توقع ہے، جہاں مختلف پاور پلانٹس کے نرخوں میں تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔
نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی اور حویلی بہادر شاہ کے بجلی ٹیرف میں کمی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی اور ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی بھی اس درخواست کا حصہ ہے۔