اپریل کے مہینے میں بجلی کے متبادل ذرائع جیسے سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے، جسے ماہرین عوام کے لیے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق لیتھیئم بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے جبکہ ٹیوبولر بیٹری میں 15 ہزار روپے تک کمی آئی ہے۔
سولر پینلز کی قیمت بھی کم ہو کر 28 روپے فی واٹ کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی درآمدات میں اضافے اور حکومت کی بہتر پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
علاوہ ازیں، ملک میں مقامی سطح پر سولر انورٹرز اور دیگر آلات کی تیاری کے پلانٹس لگانے کی تیاری جاری ہے، جس سے مستقبل میں قیمتوں میں مزید کمی اور صنعت کو فروغ ملنے کی امید ہے۔