عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو ہفتے کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں، جیل انتظامیہ نے انہیں جہلم جیل بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں قیدیوں کی زیادہ تعداد کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھیجا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ ائرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے اور انہیں گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔