کینالز منصوبے پر تحفظات، وفاق کا مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے پر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کمیٹی کی سربراہی اسحاق ڈار کریں گے، جبکہ احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر ماہرین بھی شامل ہوں گے۔

کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کے لیے مذاکرات کرے گی اور منصوبے کی افادیت پر روشنی ڈالے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کمیٹی کو حتمی شکل دی جائے گی، اور وہ جلد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے تاکہ سیاسی حل نکالا جا سکے۔

مسلم لیگ ن نے اس منصوبے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور پارلیمان کو اعتماد میں لینے پر بھی غور کیا ہے۔