میانوالی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کچھ دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار اور افسران مکمل طور پر محفوظ رہے۔
آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شہری زخمی ہو گیا جسے ٹانگ میں گولی لگی۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اس کامیاب آپریشن پر میانوالی پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر ہی دم لیں گی۔