انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے ٹی سی لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ مستی گیٹ کی پولیس نے علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔