وزیراعلیٰ کے پی کا اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان پر صوبائی حکومت کو شامل نہ کرنے کا شکوہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے دورہ افغانستان میں صوبائی حکومت کو  ساتھ شامل نہ کرنے کا شکوہ کردیا۔

علی امین گنڈا پور نے  رجہ اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان پر رد عمل دیتے ہوئے  کہا  کہ مذاکرات خوش آئند ہیں تاہم اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرخیبرپختونخوا کو چھوڑ دیا گیا، ہم نے مذاکرات کے لیے ٹی آو آرز بھی بھیجے لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اگر ہمارے جرگے کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ غیر مہذب طریقے سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا اشتعال کا سبب بنا ہے، مہاجرین کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے۔