سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، خارجی کمانڈر سمیت 6 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کرکے خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف زکران سمیت 6خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں  شمالی وزیرستان میں کی گئیں جس دوران  خارجی کمانڈر ذبیح اللہ عرف زکران سمیت 6خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد ذبیح اللہ سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کےواقعات میں ملوث تھا۔