وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔
شہباز شریف نے انٹرنیشنل ٹریڈیونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مزدوروں کو روزگار کے مسائل آئے اور نقصان اٹھانا پڑے۔
وزیراعظم نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے اسپیس ٹیکنالوجی اداروں، نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چین سے اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیرکے وفد کی ملاقات ہوئی اور وفاقی حکومت کے آزاد کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر گفتگو کی گئی۔