ملک کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت ہے جو پاکستان کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عمران خان نے 26ویں ترمیم کے بعد پیدا ہونے والے قانونی مسائل پر بات کی اور کہا کہ پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے، اور عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

عمران خان نے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت نے وقت ضائع کیا جس سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔