اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پانی چوری کے نعرے لگائے۔
اجلاس میں کینالز منصوبے پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام کئی دنوں سے سڑکوں پر ہیں اور نہروں کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے، لیکن ہمیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔
قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے خیبرپختونخوا کی سینیٹ میں نمائندگی نہ ہونے پر تنقید کی اور کہا کہ آئینی بحران پیدا ہو چکا ہے۔
چئیرمین سینیٹ نے کورم کی نشاندہی کے بعد اجلاس جمعہ کے روز تک ملتوی کر دیا۔