اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی کی بنیاد ہے، اور بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو اس کا جواب ماضی کی طرح ہوگا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آگے کیا ہوگا، لیکن پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ صرف باہمی اتفاق رائے سے ختم کیا جا سکتا ہے، اور قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا۔