پہلگام حملے کی ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

بھارتی حکومت کی طرف سے پھیلایا گیا پہلگام فالس فلیگ حملے کا بیانیہ اپنی ہی ایف آئی آر کے ذریعے بے نقاب ہو گیا ہے، جو مودی سرکار کے "پہلے سے طے شدہ منصوبے" کا اشارہ دیتا ہے۔

بھارتی پولیس کی جانب سے پہلگام پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں واضح تضادات اور غیر معمولی جلدبازی دیکھی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، حملے کے صرف 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج ہونا اور فوری طور پر "نامعلوم سرحد پار دہشت گردوں" کو ذمہ دار ٹھہرا دینا اس واقعے کے فالس فلیگ ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر ایف آئی آر میں سیاسی نوعیت کے الفاظ جیسے "بیرونی آقاؤں کی ایماء پر" پہلے ہی شامل تھے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ بیانیہ پہلے سے طے شدہ تھا، تحقیق کے بعد سامنے آنے والا نہیں۔

یہ ایف آئی آر انڈین حکومت اور میڈیا کے اُس دعوے سے بھی متصادم ہے جس میں اس حملے کو "ٹارگٹڈ کلنگ" کہا جا رہا تھا، جبکہ ایف آئی آر میں صاف طور پر اندھا دھند فائرنگ کا ذکر ہے۔ اس تضاد نے عالمی سطح پر مودی حکومت کے اس بیانیے کو کمزور کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین اب اس واقعے کو ایک اور پٹھان کوٹ یا پلوامہ طرز کا خود ساختہ واقعہ قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا تھا۔