بھارت نے جنگ چھیڑی تو جواب بے رحم ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو پاکستان کی طرف سے مؤثر اور یقینی ردعمل دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، اور کسی بھی قسم کی جنگی کشیدگی پورے خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور جواب ہمیشہ بے رحم ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے واضح کیا کہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں بھارت کے خطرناک عزائم کو بخوبی سمجھ چکی ہیں۔
کشمیر پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اس مسئلے کو اندرونی معاملہ قرار دے کر کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی سے حل ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کی بڑی فوج کے باوجود ایک نمایاں فوجی کامیابی حاصل کی ہے اور بھارت اس سے خفا ہے کہ امریکا اس بار مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے۔