یوم تکبیر پرعام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

PSX کے چیف مارکیٹ آپریشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ بدھ، 28 مئی 2025 کو بند رہے گی، جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیل کے مطابق ہے.

یومِ تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے، جو 1998 میں پاکستان کے کامیاب جوہری تجربات کی یاد دلاتا ہے.