اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ رسیدوں اور اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت زیر بحث آئیں، تاہم دونوں افراد کو آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اور پیش نہ کرنے کی صورت میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
عدالت نے بغیر حاضری کے بھی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔