گولڈن ٹیمپل معاملہ: پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کو رد کر دیا

پاکستان نے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان نے ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی.

دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ یہ الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں، اور پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا محافظ ہے.

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت نے خود 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، اور یہ الزامات اس قابل مذمت اقدام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں.

پاکستان ہر سال ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور کرتارپور راہداری کے ذریعے ویزہ فری رسائی فراہم کرتا ہے