بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا.
ذرائع کے مطابق، تفتیشی ٹیم عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تاہم انہوں نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا.
جیل عملہ انہیں سیل میں بلانے گیا، لیکن وہ نہ آئے، جس کے بعد لاہور پولیس کی 11 رکنی ٹیم واپس لوٹ گئی.
انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ یہ ٹیسٹ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں