گوگل سرچ میں 25 سال بعد سب سے بڑی تبدیلیاں، صارفین کے لیے نئی سہولیات

گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں سرچ انجن میں 25 سال بعد سب سے بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔

کمپنی نے اے آئی موڈ کو امریکا بھر میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا، جبکہ دیگر ممالک کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

گوگل سرچ میں ڈیپ سرچ اے آئی موڈ شامل کیا جا رہا ہے، جو طویل تحقیقی پراجیکٹس میں مدد فراہم کرے گا اور حوالہ جات کے ساتھ تحقیقی رپورٹ تیار کرنے میں معاون ہوگا۔

پراجیکٹ Astra کو گوگل سرچ کا حصہ بنایا جا رہا ہے، جس سے اسمارٹ فون کیمرے کے ذریعے رئیل ٹائم میں سوالات پوچھنے کی سہولت ملے گی۔

گوگل نے اے آئی اوور ویو کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کا اعلان کیا، جو اب گوگل سرچ کا لازمی جزو بننے والا ہے۔

گوگل شاپنگ میں بھی اے آئی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جن میں ورچوئل ٹرائی آن اور قیمتوں کو ٹریک کرنے جیسے فیچرز شامل ہیں۔

یہ اپڈیٹس گوگل سرچ کو مزید جدید، تیز اور مؤثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔