چین نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 100 خودکار مائننگ ٹرک متعارف کروا دیے ہیں، جو بغیر ڈرائیور کے کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
یہ ٹرک ہوانینگ گروپ نے ہواوے ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیے ہیں، اور 5G-Advanced (5G-A) نیٹ ورک کے ذریعے کام کرتے ہیں.
یہ خودکار ٹرک منگولیا کے کانوں میں کام کر رہے ہیں، جہاں وہ سامان لوڈ اور ان لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائی سخت موسم میں بھی مؤثر طریقے سے چلنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں.
یہ منصوبہ چین کی اسمارٹ مائننگ ٹیکنالوجی کے فروغ کی ایک بڑی مثال ہے، جو مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور جدید بیٹری سسٹمز کے ساتھ کام کر رہا ہے>