کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ تشکیل پا چکا ہے، جو کراچی سے تقریباً 1075 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سسٹم اگلے 36 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر کے ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کا رخ شمال کی جانب ہوگا، تاہم پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ سائیکلون وارننگ سینٹر اس سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی پر بروقت اطلاع دی جا سکے۔