آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کا دورہ مکمل کر لیا، جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
نیتھن پورٹر کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں مالی سال 2025-26 کے بجٹ، اقتصادی اصلاحات اور پالیسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی، جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور مہنگی بجلی کے ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف میں لانے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے کی تجویز دی۔
اسٹیٹ بینک کو افراطِ زر کے مطابق پالیسی ترتیب دینے کی ہدایت دی گئی، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے اور کرنسی کے ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے مطابق رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔