پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 950 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط نظر آئے، اور متعدد شعبوں میں فروخت کا دباؤ غالب رہا۔ انڈیکس 950 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 18 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں جاری ڈیڈ لاک، بجٹ سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور بیرونی مالی دباؤ کے خدشات مارکیٹ میں مندی کا سبب بن رہے ہیں۔ سرمایہ کار آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے وضاحت کے منتظر ہیں۔

کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے حکومتی سطح پر واضح معاشی روڈ میپ اور مالیاتی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔