فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی کو فتبال کی عالمی فیڈریشن (فیفا) نے عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا۔


فیفا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو 3 بار چیمپئین بنوانے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جرسی کو عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کیساتھ شیئر کیا۔

فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا پیج پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی دکھائی گئی ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ شیئر کرنے کا مقصد فیفا ورلڈکپ سے قبل پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فینز انگیجمنٹ حاصل کی جاسکے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اتوار کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔