گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ ڈکیتی کی واردات کا نشانہ بن گئیں۔ اہل خانہ کے مطابق وہ بازار جانے کے لیے گھر سے نکلی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور موقع پا کر ان کا پرس چھین کر فرار ہو گئے۔
حسن علی کے بھائی خرم کے مطابق چھینے گئے پرس میں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقد موجود تھے۔ واردات کے فوری بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
