ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر جان سینا نے 2025 کے آخر میں ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منی ان دی بینک ایونٹ کے موقع پر کیا گیا۔
جان سینا نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کا جسم پہلے کی طرح مضبوط نہیں رہا اور وہ پہلے کی طرح وزن بھی نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسلنگ کو حقیقی الوداع کہنے کا آئیڈیا ڈبلیو ڈبلیو ای کے سامنے پیش کیا، جسے قبول کر لیا گیا۔
رواں سال ریسل مینیا 41 کے دوسری رات کے مین ایونٹ میں کوڈی روڈز کو شکست دے کر وہ ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔