بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کر کے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی، جس میں حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
فاسٹ باؤلر نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
اس سے قبل عمر گل، عماد وسیم اور سفیان مقیم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔