تیسرا ٹی 20: بنگلادیش کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

بنگلادیش نے سیریز کے تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو جیت کیلیے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین ٹی 20 سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز طنزید حسن اور پرویز نے کیا اور 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مجموعی اسکور پر 56 رنز تک پہنچایا۔

بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پرویز حسین 66 اور طنزید حسین 42 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حسن علی اور عباس آفریدی نے 2 ، 2 جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ کا آغاز کیا، 8 کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔