کرکٹ کو خیرباد! اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقا کے کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "یہ میرے لیے ایک افسوسناک دن ہے، میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کر لی ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے انتہائی مشکل تھا اور انہوں نے اپنے مستقبل اور فیملی کے لیے اس پر کافی غور کیا۔

اینرخ کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ "اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے"۔

جنوبی افریقا کے اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ  سے ریٹائرمنٹ لے لی