پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو تین روزہ کیمپ کے لیے لاہور طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کیمپ 3، 4 اور 5 جون کو تین مختلف گروپس کی صورت میں منعقد ہوگا، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور حالیہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 22 کھلاڑیوں کو اس کیمپ میں شامل کیا گیا ہے، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، عثمان خان، سعود شکیل، عباس آفریدی، اور دیگر شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دیگر کوچز کے ہمراہ کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر گفتگو کریں گے۔