لنکن پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے جرم میں 2 سال قید اور 6 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی درخواست پر پریم ٹھاکر کا موبائل ڈیٹا تحقیقات کے لیے جاری کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، پریم ٹھاکر کو 10 سال کے لیے کھیل سے معطل کر دیا گیا ۔ہے، اور وہ جرمانہ ادا کیے بغیر ملک چھوڑنے کے مجاز نہیں ہوں گے