عید کی تعطیلات کے باعث بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں رد و بدل کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ممکنہ رد و بدل پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہوگی، جبکہ 9 جون کو ورکنگ ڈے قرار دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اجلاس اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے، تاہم ایک ہی دن دونوں امور نمٹانا مشکل ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق NEC اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔

حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع پر غور کر رہی ہے تاکہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیشی کے درمیان روایتی وقفہ برقرار رکھا جا سکے۔