تنخواہ دار طبقے کے لیے بجٹ میں بڑی خوشخبری

اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے کو بجٹ 2025-26 میں ریلیف دینے کی تیاریاں، مگر آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان ٹیکس سلیبز میں کمی پر حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف 1.5 فیصد کم از کم ٹیکس پر زور دے رہا ہے، جبکہ ایف بی آر کی تجویز صرف 1 فیصد ٹیکس کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی مذاکرات جمعے کی شب ہوئے جس میں سخت مؤقف سامنے آئے، تاہم آئی ایم ایف نے اصولی طور پر ٹیکس کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
ٹیکس ہدف 14.2 ٹریلین روپے رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جو موجودہ معاشی حالات میں ایف بی آر کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔ ماہرین کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس سلیبز میں کمی سے ریلیف تو ممکن ہو گا، مگر اس سے محصولات میں خلا پیدا ہوگا جسے پُر کرنے کے لیے متبادل ٹیکس اقدامات ناگزیر ہوں گے۔