جاپان میں نیند کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کونیل نامی کمپنی نے ایک انوکھی اسمارٹ پفر جیکٹ متعارف کرائی ہے، جو صارف کو کسی بھی جگہ نیند لینے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔
یہ جیکٹ بائیومیٹرک ڈیٹا جیسے دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت کو استعمال کرتی ہے تاکہ مختصر قیلولے یا نیند کے حصول میں مدد دی جا سکے۔ کمپنی کے کریٹیو آرٹ ڈائریکٹر ڈیائی مائیاتا کے مطابق، نیند ہماری زندگی کا ایک لازمی جز ہے، اور ہر فرد اپنی مرضی کے مطابق سوتا ہے، اسی لیے یہ جیکٹ نیند میں مدد دینے کے لیے تیار کی گئی ہے۔
یہ جیکٹ ZZZN سلیپ کے نام سے جانی جاتی ہے، اور اسے عام جیکٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم نیند کے لیے اس کے ہڈ میں نصب "سلیپ موڈ" کو متحرک کرنا پڑتا ہے۔
یہ جیکٹ فی الحال عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، بلکہ اوساکا میں 24 جون سے 7 جولائی 2025 کے دوران شیڈول ایکسپو 2025 میں پیش کی جائے گی، جہاں لوگ اسے آزما سکیں گے۔