جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ کا انوکھا فراڈ: 120 مفت پروازوں کا انکشاف، نظامِ سیکیورٹی پر سوالیہ نشان

کبھی کبھار ہمارے ارد گرد اتنے عجیب و حیرت انگیز واقعات جنم لیتے ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ایک ایسا ہی واقعہ امریکہ میں منظرِ عام پر آیا ہے جہاں ایک شخص نے ایئرلائن کے سسٹمز اور سیکیورٹی نظام کو چکمہ دے کر خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کیا اور 120 سے زائد بار بین الاقوامی پروازوں پر بلا معاوضہ سفر کرتا رہا، اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

ایسی ہی ایک حیران کن خبر کے مطابق اس ہفتے ایک 35 سالہ امریکی شخص کو جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر 120 سے زائد مفت پروازیں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ شخص 2018 سے 2024 کے درمیان چار مختلف ایئرلائنز میں خود کو فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہرکرتا رہا اور بغیر ادائیگی کے درجنوں مرتبہ سفر کیا۔

اس شخص نے ایک ایئرلائن سے ایسی پروازیں بک کیں جو صرف پائلٹس اور فلائٹ اٹینڈنٹس کے لیے مخصوص ہوتی ہیں۔ درخواست فارم میں ملازمت کی تفصیل، تقرری کی تاریخ، اور بیج نمبر جیسی معلومات درکار تھیں، جنہیں اس نے جھوٹے طور پر بھرا۔ شہریونیفارم اور شناختی کارڈز جعلی طریقے سے حاصل کرتا تھا۔

انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم نے سات مختلف ایئرلائنز کے ساتھ اپنی ملازمت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور تقریباً 30 مختلف بیج نمبرز استعمال کیے۔ اس نے صرف ایک ایئرلائن کے ذریعے ہی 34 بار سفر کیا۔ اسکے علاوہ اس شخص نے تین دیگر ایئرلائنز میں بھی جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ کا روپ دھارا اور مجموعی طور پر 120 سے زائد مرتبہ مفت سفر کیا۔

تاہم اس پر فردِ جرم عائد کردی گئی اور اس میں کہا گیا کہ یہ شخص ایک ڈلاس میں قائم ایئرلائن میں 2015 سے ملازمت پر تھا، تاہم وہ کبھی بھی پائلٹ یا فلائٹ اٹینڈنٹ نہیں رہا۔ ان کے وکلاء نے تاحال میڈیا کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔