پشاور۔کورونا وباء کے ہوتے ہوئے یونیورسٹیوں کیلئے بی اے‘ ایم اے امتحانات کا اہتمام ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے اس سلسلے میں جامعہ پشاور کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اراکین سنڈیکیٹ‘ڈینز شعبہ جاتی سربراہوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کے ایک غیر معمولی اجلاس میں موجودہ گھمبیر صورتحال میں امتحانات کے انعقاد کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
شرکاء نے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں وائس چانسلر نے بی اے اور ایم اے کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے بارے میں رپورٹ کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔