پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین مختلف کاروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگا کرچارملزموں کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزموں کی نشاندہی پر5 موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کر لیا گیاگزشتہ روز ڈی ایس پی احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او عمران الدین خان نے گلدرہ چوک میں موجود مسلح شخص ایاز ولد فیروز سکنہ مروزئی بہادر کلے کوگرفتار کرکے اسلحہ اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ تہکال شہر یار احمد نے کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چورزاہد حسین عرف پتنگے ولد سفید گل سکنہ سفید ڈھیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گروہ زاہد ولد محمد گل سکنہ غنی کالونی اور مراد ولد علی زر خان سکنہ یو سف آباد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے3 عدد مو ٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔