چین کے شہر ووہان میں موجود تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ

ووہان۔چین کے شہر ووہان میں سب سے پہلے کورونا وائرس پھیلا تھا تاہم چین نے جلد ہی اس وائرس پر قابو پالیا۔تاہم کچھ دن قبل یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ووہان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرائے گی۔جس کے بعد چینی حکام نے شہر میں موجود تمام افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ووہان انتظامیہ نے صرف 19 دن میں ایک کروڑ شہریوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جن میں ایک بھی شخص کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔

گویا ایک کروڑ شہریوں میں ایک بھی کورونا وائرس کا مریض نہیں نکلا۔ووہان کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹنگ مہم کے نتائج کے بعد حتمی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ شہر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔حکام کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا مرکز بننے والایہ شہر اب اس وبا کے حوالے سے محفوظ ترین شہر ہے جہاں کورونا کے لوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹیسٹنگ مہم کے دوران صرف 300 ایسے مشکوک لوگ سامنے آئے جن میں وائرس کا شبہ پایا گیا مگر ان میں کوئی علامات موجود نہیں پائیں گی اس کے باوجود انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔