باجوڑ: باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ کے قریب موٹرسائیکل بارودی مواد کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔