پنٹاگون نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈ کو غیر مسلح کر دیا

امریکی محکمہ دفاع (پنٹاگون) نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈ کو غیر مسلح کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے نیشنل گارڈ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ وائٹ ہاو¿س سے مشاورت کے بغیر کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کو مسلح کرنے اور فوج تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن واشنگٹن میں تعیناتی سے پہلے ہی فوج کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔


خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولِس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔

سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کے قتل کے خلاف امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

منی سوٹا کے شہر مینی پولیس کی کونسل نے پولیس قانون میں فوری اصلاحات کی منظوری دیدی ہے جب کہ میئر واشنگٹن کے حکم پر وائٹ ہاو¿س کی قریبی سڑک پر ”بلیک لائیوز میٹر“ لکھ دیاگیا ہے۔