اسلام آباد۔) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ مذاکرات میں تنخواہیں اور پنشن بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ اکتوبر 2020 تک بجلی اور گیس بھی مہنگی نہیں ہوگی
بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیف پر آمادگی کا اظہار اور بجٹ خسارہ قابو کرنے کے لیے متبادل آمدن پر اتفاق ہو گیا ہے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان نان ٹیکس آمدن بڑھائے گا۔