پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ اور انڈسٹری کی ترقی کیلئے 4نئے اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری دیدی ٗ یہ زونز چترال ٗغازی ٗ نوشہرہ اور جلوزئی میں قائم ہونگے۔
غاذی اکنامک زون 89.9ایکڑ ٗ چترال 40ایکڑ ٗ جلوزئی 275.5ایکڑ اور نوشہرہ اکنامک زون ایکسٹینشن 76.25ایکڑ پر مشتمل ہوگا ٗ مذکورہ منصوبوں کی منظوری ازدمک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں دی گئی ٗ ان منصوبوں کے فعال ہونے سے 25ہزار افراد کو روزگار ملے گا ٗ سی ای او جاوید خٹک کے مطابق صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔