خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس مزید 13زندگیاں نگل گیا 

پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس مزید 13زندگیاں نگل گیا ٗ جس کے بعد صوبے میں اموات 632 تک پہنچ گئیں ٗ گزشتہ ورز 581نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے یوں صوبے میں 15ہزار  787 مریضوں میں 3907صحت یاب ہو چکے ہیں 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 138 مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ٗ گزشتہ روز پشاور میں 3ٗ چارسدہ ٗ صوابی ٗ ایبٹ آباد ٗ کرک ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ٗ ایک اور خیبر اور مردان میں 2ٗ 2افراد کورونا سے چل بسے ٗ پشاور میں اموات کی تعداد 331ہوگئی ہے جبکہ 5655مریض بھی اسی ضلع کے ہیں جن میں صرف 500 صحت مند ہوئے ہیں۔