تعلیمی اداروں میں شیڈول اور غیر شیڈول شدہ امتحانات ملتوی

پشاور۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں شیڈول اور غیر شیڈول شدہ امتحانات کو فوری پر ملتوی کرنے کی ہدایت کر دی ہے ٗخیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی ہدایات کی روشنی میں اس ضمن میں تمام اداروں کو آگاہ کر دیا ہے کہ وفاق کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے سیکرٹری تعلیم نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ کچھ تعلیمی ادارے اور مدارس نے ایس او پیز کے ساتھ جون، جولائی میں امتحانات لینے کی درخواست کی تھی لیکن یہ امتحانات کے لیے موزوں وقت نہیں ہے

 سیکرٹری تعلیم نے مزید لکھا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں کورونا وبا کی صورتحال کے تناظر میں تمام امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے اس لیے صوبائی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی تعلیمی ادارے میں امتحانات منعقد نہ کیے جائیں۔