9ڈی پی اوز اور ایک ایس پی کی تقرری و تبادلوں کے احکامات 

پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کی روشنی میں 9ڈی پی اوز اور ایک ایس پی کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے تبدیل ہونیوالوں ایس پی رورل پشاور اور ایس پی سٹی بھی شامل ہیں جبکہ 2 ڈی پی اوز کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کو ڈی پی او کرک ٗ سجاد خان ڈی پی او مردان سے ایس ایس پی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا ٗ زاہد خان اے آئی جی سٹبلیشمنٹ سے ڈی پی او مردان ٗ 

کاشف ذوالفقار ڈی پی او نوشہرہ سے اے آئی جی سٹبلیشمنٹ ٗ ایس پی رورل پشاور نجم الحسنین لیاقت ڈی پی او نوشہرہ ٗ ایس پی سٹی پشاور محمد شعیب خان ڈی پی او چارسدہ ٗ ایس ایس پی انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق ڈی پی او باجوڑ ٗ شیر وزیر ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن ایس پی ٹیلی خیبر پختونخوا ٗڈی پی او باجوڑ شہاب علی شاہ اور ڈی پی او کرک نوشیر خان کو سنٹرل پولیس آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔